اگلے تمام میچز میں جیت کیلئے ٹیم کا مورال بلند ہے ،سرفراز احمد

اگلے تمام میچز میں جیت کیلئے ٹیم کا مورال بلند ہے ،سرفراز احمد

برسٹل( آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف فتح سے حاصل ہونے والے اعتماد کو آگے بڑھاتے ہوئے سری لنکا سے مقابلے کیلئے بیتاب تھے، بدقسمتی سے بارش کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا، ٹیم میں بے پناہ جذبہ اور انگلینڈ کو ہرانے کے بعد مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور اعتماد کے ساتھ اگلے 6میچز میں بھی میدان میں اترتے ہوئے فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ سری لنکا کیخلاف میچ کی منسوخی پر گرین شرٹس نے جم میں لہوگرمایا اور برسٹل اسٹیڈیم میں طویل ٹریننگ سیشن کیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف میچ منسوخ ہونے پر برسٹل اسٹیڈیم میں جم ٹریننگ کرتے ہوئے سخت سرد موسم میں اپنا لہو گرمائے رکھنے کا اہتمام کر لیا، طویل سیشن کھلاڑی اپنی فٹنس پرکام کرتے نظرآئے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف فتح سے حاصل ہونے والے اعتماد کو آگے بڑھاتے ہوئے سری لنکا سے مقابلے کیلیے بیتاب تھے، بدقسمتی سے بارش کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا، ٹیم میں بے پناہ جذبہ اور انگلینڈ کو ہرانے کے بعد مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور اعتماد کے ساتھ اگلے 6میچز میں بھی میدان میں اترتے ہوئے فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، آسٹریلیا سخت جان حریف ہے، پہلے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد کینگروز کا اعتماد بھی بلندیوں پر ہے، گرین شرٹس کو بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، اس کے مقابلے کی تیاری کیلئے ہمیں چند روز کا وقفہ میسر میسر آ گیا ہے، اس اہم میچ کی تیاری کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں گزشتہ روز بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔قومی ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں شامل ہوگئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم تیسرے نمبر پر، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ وہ ٹیمیں ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں۔اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 میں سے ایک میچ جیتنے کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہے جب کہ انگلینڈ چھٹے اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کا دسویں نمبرپر موجود ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا دونوں میچ جیتی ہوئی ہے اس لے دفاعی چیمپئن کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا کر وننگ نوٹ کے ساتھ روایتی حریف بھارت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔پاکستانی ٹیم ہفتے کو بس کے ذریعے ٹاﺅنٹن پہنچی جہاں سمرسٹ کاو¿نٹی گراﺅنڈ میں گرین شرٹس کا پہلا پریکٹس سیشن آج دوپہر دو بجے ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...