قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف وکٹیں بچا کر بڑا ٹوٹل سجانا ہوگا،وسیم اکرم

قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف وکٹیں بچا کر بڑا ٹوٹل سجانا ہوگا،وسیم اکرم

برسٹل(این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کے میچ میں گرین شرٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی وکٹیں بچا کر رکھنی ہوں گی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ بہت اہم ہے، آگر میچ میں کامیاب ہونا ہے تو پاکستان کو کینگروز کے خلاف بڑا سکور کرنا ہو گا اور رنز ا±سی صورت میں بنیں گے جب وکٹیں ہاتھ میں ہوں گی۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بولرز ا±سی صورت میں رنز کا دفاع کر سکیں گے جب رنز اسکور بورڈ پر ہوں گے۔سوئنگ کے سلطان نے سری لنکا کے خلاف بارش کی نذر ہونے والے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتا اور انگلینڈ کا موسم ہمیشہ اسی طرح رہتا ہے۔وسیم اکرم کا سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کو 92 ورلڈ کپ کی پرفارمنس سے موازنہ کرنے اور قیاس آرائیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دعا ہے ویسا ہی نتیجہ ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیت جائے۔یاد رہے کہ 92 ورلڈکپ میں بھی پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہارا تھا اور ا±س ٹورنامنٹ میں بھی گرین شرٹس کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...