انضمام الحق کو آئندہ میچز میں بھی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید

انضمام الحق کو آئندہ میچز میں بھی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ہمارے سارے لڑکے بہت ٹیلنٹڈ ہیں تاہم انھیں اعتماد دلانے کی ضرورت ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ 2 فارمیٹ کے ساتھ ون ڈے کھیلاجاتا ہے کچھ لوگوں کاخیال ہوتا ہے کہ 5 باو¿لرز اور5 بیٹسمینوں کے ساتھ کھیلیں جبکہ کچھ لوگ4.6 کے ساتھ کھیلتے ہیں اس سے توازن بہت اچھابنتا ہے، یہ ٹیم ٹوٹیم اورکنڈیشن ٹوکنڈیشن کھیلا جانا چاہئے،پاکستان کو زیادہ ترفتوحات4.6 کے ساتھ ہی ملی ہیں، ہمارے سارے لڑکے بہت ٹیلنٹڈ ہیں، انھیں اعتماد دلانے کی ضرورت ہے۔مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ اس ٹیم میں تجربے کی کمی ضرور لیکن بیشتر نوجوان کھلاڑی ہیں، محمدحفیظ اور شعیب ملک سینئر پلیئر ہیں انھیں اپنارول اداکرنا ہو گا، اوپننگ میں امام اور فخر ہونے چاہئیں، ون ڈاو¿ن میں بابر اعظم اورحفیظ کو چوتھے نمبرپرکھلانا چاہیے۔ شعیب ملک کو 20 سال ہوجائیں گے جبکہ حفیظ کو 16 سال ہوجائیںگے، یہ مکس ٹیم ہے جس میں تجربہ بھی ہے اورنوجوان کھلاڑی بھی ہیںجن میںکچھ کر دکھانے کوجوش بھی ہے۔سابق کرکٹر مشتاق احمدنے کہا کہ ٹیم میں 5 بہترین باو¿لر ہونے چاہییں۔

، 2 کو اچھا چلنا چاہیے، اگر 20 اوورز میں 2 باو¿لرز نے 2، 2 وکٹیںلے لیں توباقی 3 باو¿لر رہ جائیں گے وہ ایک ایک وکٹ لے کر ٹیم کوجتوانے میں اہم کردار اداکریں گے ، وہی ٹیمیںجیتیں گی جو اسپیشلسٹ باو¿لرز اور اسپیشلسٹ بیٹس مینوں کے ساتھ کھیلیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...