آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو بالآخر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا

آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو بالآخر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی /لندن(این این آئی)آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بالآخر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔سابق کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں متنازعہ گلوز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں اس حرکت سے باز رہنے کیلئے کہا جواب میں بھارتی بورڈ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراض مسترد کردیا تھا۔بھارتی بورڈ کے ایک عہدے دار ونود رائے کا کہنا ہے کہ دھونی کے گلوز پر نشان آرمی کا ہے اور نہ ہی اس کا کمرشل مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے تاہم گزشتہ روز آئی سی سی نے اپنی پریس ریلیز میں یہ واضح کردیا کہ قواعد و ضوابط کے تحت مذہبی، سیاسی اور لسانی تعصب کو ہوا دینے والی چیزوں کا کٹ، بیٹ اور گلوز پر استعمال نہیں کیاجاسکتا۔آئی سی سی کا واضح موقف سامنے آنے کے بعد دھونی نے بی سی سی آئی حکام کو بتا دیا ہے کہ وہ اس تنازع کو مزید ہوا نہیں دینا چاہتے اور قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے رواں سال 8 مارچ کو پلوامہ واقعہ کو بنیاد بناکر فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا۔