عثما ن قادر 2023کاورلڈ کپ آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کیلئے پرعزم

عثما ن قادر 2023کاورلڈ کپ آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کیلئے پرعزم

لندن (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے ، لیگ سپنرعثمان قادر نے کہا ہے کہ وہ اگلے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پچیس سالہ عثمان قادر گزشتہ 3 سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں، حال ہی میں انہوں نے بگ بیش میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اب وہ بہت جلد آسٹریلیا کیلئے کھیلنے کے اہل بھی ہوجائیں گے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پاکستان سے موقع نہ ملنے کا افسوس ہے لیکن اب وہ اس بارے میں سوچتے نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نظریں اب آسٹریلیا کی جرسی پر ہیں اور امید ہے کہ جلد آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کا موقع مل جائےگا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...