ایشین تھرو بال چمپئن شپ 26 جولائی سے ملائیشیا میں شروع ہوگی

  ایشین تھرو بال چمپئن شپ 26 جولائی سے ملائیشیا میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین تھروبال چمپئن شپ 26 جولائی سے ملائیشیا میں شروع ہوگی۔ ایشین تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 25 جولائی کو چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ ہوگی جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور چمپئن شپ 29جولائی تک جاری رہے گی ۔
جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑی میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔