گرین شرٹس چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کےخلاف ٹاﺅنٹن میں کھیلے گی

گرین شرٹس چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کےخلاف ٹاﺅنٹن میں کھیلے گی

 ٹاﺅنٹن(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاﺅنٹن میں کھیلے گی،روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس اپنا چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاﺅنٹن میں کھیلے گی، پاکستان ٹیم پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گی، چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...