پاکستان میں کسی کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں:عدنان سمیع

پاکستان میں کسی کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں:عدنان سمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے نو منتخب سیکرٹری جنرل عدنان سمیع نے کہاہے کہ ملک میں فٹ سال کے کھیل کو فروغ دینے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عدنان ملک، خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت فٹ سال کا کھیل دیگر کھیلوں سے زیادہ مقبولیت اختیار کر رہا ہے اور پاکستان فٹ سال فیڈریشن اس کھیل کی ترقی کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ عدنان سمیع نے کہاکہ ملک میں فٹ سال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر حکومت اس کھیل کےلئے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کرے تو پاکستان دوسرے کھیلوں کی نسبت اس کھیل میں بہت سے میڈلز حاصل کر سکتا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے سے قبل نظم وضبط کاخیال رکھنا چاہئے کیونکہ کھیل ہمیں ڈسپلن کی پابندی سیکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ عدنان سمیع نے کہاکہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افرائی کرنا ہماری سب کی ذمہ داری ہے۔