دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 27 جون سے شروع ہوگی 

  دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 27 جون سے شروع ہوگی 

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن( پی سی ایف) حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 27 سے 30 جون تک منعقد ہوگی۔ پی سی ایف کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ اس ایونٹ میں بین الاقوامی سائیکلسٹسں کی شرکت متوقع ہے۔ اس لئے ایونٹ میں بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کےلئے تربیتی کیمپس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹور دی خنجراب میں سائیکل ریس میںشرکت کرنے والی ہر ٹیم 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...