آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنیوالی بڑی عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

     آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنیوالی بڑی عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ...

لاہور (سٹی رپورٹر) ایل ڈی اے نے صوبائی دارالحکومت میں واقعہ بلند و بالا عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات کی عدم تنصیب کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق تمام وہ بلند و بالا عمارتیں جن میں آتشزدگی سے بچاؤ کے آلات نصب نہ پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان عمارتوں کے مالکان کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا بلکہ ان عمارتوں کو سربمہر بھی کر دیا جائے گا۔ کریک ڈاؤن کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...