اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بری طرح ناکام ہو گی،مومنہ وحید

  اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بری طرح ناکام ہو گی،مومنہ وحید

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی بری طرح ناکام ہوگی، اپوزیشن اپنے مفاد کے لئے اکٹھی ہونا چاہتی ہے، مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ جمہوری حکومت کے خلاف سازش کی، مولانا فضل الرحمن سے کشمیر کمیٹی کے اخراجات کا حساب لیا جائے،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی نئی صف بند ی کوشش بری طرح ناکام ہوگی۔

،اپوزیشن جماعتیں اپنے مفاد کے لئے اکٹھا ہونے کی کوشش کررہی ہیں مگر یہ کبھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا نہیں ہوسکتیں، اپوزیشن میں واضح اختلافات موجود ہیں، آصف علی زرداری اور نوازشریف پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اس لئے اب وہ اپنی اولاد کو سامنے لائے ہیں، آصف علی زرداری اور نوازشریف کو علم ہے کہ عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں اور ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہ کیا ان جماعتوں کو اب پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

مومنہ وحید

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...