معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے،چودھری عدنان

  معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے،چودھری عدنان

لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری ریونیو چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال بتدریج بہتر ہورہی ہے، چند ماہ میں معاشی حالت بہت بہتر ہوں گے اور عوام کو مزید ریلیف ملے گا،تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

، اشرافہ سے لوٹ کھوسٹ کا حساب لیں گے،انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں استحکام آرہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے، آہستہ آہستہ معاشی صورت حال بہتر ہوگی اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،انہوں نے کہاکہ   احتساب کی چھڑی حرکت میں آتی ہے تو کرپشن کرنے والے جواب دینے کی بجائے  حکومت پر تنقید کرنے لگتے ہیں، سیاسی نابالغوں کیلئے سیاسی بلوغت بہت ضروری ہے، انہو ں نے کہاکہ جنہوں نے ملک لٹا ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا، عوام کا پیسہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کا سخت احتساب ہوگا، عمران خان نے کرپشن سے خلاف تاریخ ساز جنگ کی ہے اور انہیں اس جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...