پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو متاثر کیا،چودھری خلیل

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو متاثر کیا،چودھری خلیل

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری خلیل نے کہا ہے کہ اس وقت ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ افراد اور کاروباری طبقہ کو کافی مشکلات کا سامنا ہے،پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ،مہنگائی میں ہو شربا اضافے جس طرح ہر کاروبار کو متاثر کیا ہے اسی طرح ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی بہت متاثرہوا ہے۔

،ہم نے عید کے دنوں میں پورے پاکستان میں اشیاء ضروریہ کی ترسیل کے لئے مروجہ کرایوں سے زیادہ ایک پائی بھی وصول نہیں کی ہے۔

حالانکہ جس طرح کے حالات ہیں ہمارے اخراجات بھی بہت زیادہ ہو چکے ہیں جن کو براداشت کرنا ہمارے لئے مشکل ہو رہاہے 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...