دہشتگرد پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،مجاہد عبدالرسول

  دہشتگرد پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،مجاہد عبدالرسول

  لاہور(سٹی رپورٹر) اتحا د بین المسلمین کے مرکزی رہنما مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملہ کے نتیجہ میں 3فوجی افسروں ایک جوان کی المناک شہادت اورخڑکم بلوچستان میں دہشتگردانہ حملہ کے نتیجہ میں 2ایف سی اہلکاروں کی المناک شہادت پر افسو س کااظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ دہشتگر د پاک فو ج کے جوانو ں کے حو صلے پست نہیں کر سکتے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پاک فو ج کے شہید جوانو ں کیلئے منعقدہ دعا ئیہ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا کہ دہشتگر د ملک کے امن کو تباہ کرنے کیلئے سکیور ٹی اہلکارو ں پر حملے کررہے ہیں دہشتگر د بیرو نی طا قتو ں کے اشاروں پر جو خو نی کھیل رہے ہیں یہ انہیں مہنگا پڑے گا پاک فو ج کو تنقید کا نشا نہ بنانے والے ہوش کے ناخن لیں۔

 انہو ں نے مزید کہاکہ  پوری قوم دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

مجاہد عبدالرسول 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...