آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا،اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا،اشرف بھٹی

 لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں آئی ایم ایف اور مہنگائی کا راج ہے تحریک انصاف حکومت کے10ماہ میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 27 فیصد کمی ہوئی،مہنگائی بڑھ کر7.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے،پٹرول کی قیمت میں 23 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں 24فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 5 فیصد، بجلی کی قیمتوں میں 20 فیصد جبکہ گیس کی قیمت میں 143فیصد اضافہ ہواہے۔اپنے آفس میں کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شرح سود 6 فیصد سے بڑھا کر12.06 فیصد کر دی،اس اقدام سے حکومتی  قرضوں اور سود کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوا۔

جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی معیشت کے تابع ہو چکی ہے جس سے ملکی خود مختاری خطرے میں پڑ گئی ہے۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...