آئندہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دینا ناگزیر ہے،عظمت شاہ

  آئندہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دینا ناگزیر ہے،عظمت شاہ

لاہور(سٹی رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ 12جون کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہا کہ سال رواں کے ٹیکس اہداف حاصل نہیں کئے جا سکے تو اگلے سال کے لئے ان میں چھتیس فیصد اضافہ کرنے کا کیا جواز ہے۔

گزشتہ گیارہ ماہ میں ایف بی آر نے سالانہ ہدف کے مقابلہ میں چار سو سینتالیس ارب روپے کم جمع کئے ہیں اور سال بھر کا ریونیو 3.9 کھرب روپے سے کم رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت نے دو منی بجٹ متعارف کروائے ہیں جبکہ ایک ایمنسٹی سکیم بھی چل رہی ہے مگر ان اقدامات سے محاصل کی صورتحال یا معیشت پرفی الحال مثبت اثر نہیں پڑا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...