موجودہ حکومت نے جھوٹ کے سارے ریکارڈ توڑدیے،محمود گورایہ

  موجودہ حکومت نے جھوٹ کے سارے ریکارڈ توڑدیے،محمود گورایہ

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما محمودا خترگورایہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جھوٹ کے ریکارڈ توڑ دئیے ،مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ۔سلیکٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اورعوام کے اعتماد کارشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا۔دس ماہ میں حکومت نے عوام کو پریشانیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔عید پر نوازشریف کواہل خانہ سے نہ ملنے دیناآمریت ہے اگرحکمران منتخب اورجمہوری اقدارسے آشناہوتے توتین بار کے منتخب وزیراعظم کے ساتھ ان کااس قدر منفی رویہ نہ ہوتا۔

اسیرقومی قیادت کے ساتھ نارواسلوک قومی جرم ہے۔حکمرانوں کو اپنے ایک ایک ستم کا حساب دیناہوگا۔انہوں نے کہا مسلم لےگ ن عوامی جماعت ہے ےہی وجہ ہے کہ عوام اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں، (ن) لیگ کے دور اقتدار میں دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کرنے والی جماعت غیر جمہوری قوتوں کے سہارے اقتدار میں آکر ملکی سلامتی و معاشی امور سے کھیل رہی ہے جس کا خمیازہ پوری قوم کو معاشی بدحالی اور بدامنی میں اضافے کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے آج بھی قوم کی دلی دعا یہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے تاکہ ملکی سلامتی وترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...