حکومت کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے،رانا تنویر حسین

  حکومت کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے،رانا تنویر حسین

فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر راناتنویر حسین نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اوربدانتظامی کی سزاپوری قوم بھگت رہی ہے کمرتوڑ مہنگائی نے قوم کا جیناحرام کردیا۔مانگے تانگے کی حکومت زیادہ دیرقائم نہیں رہ سکتی ۔ملک میں لاقانونیت کا راج ہے ۔سلیکٹڈ حکومت بہت جلد زمیں بوس ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120کے علاقے چک نمبر22 شرقپور اورفتووالہ میں پارٹی کارکنوں سے اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ چک نمبر22میں راناعاصم کے والد ، شرقپورمیں اقبال شاہ کے انتقال پر اورناظرلبانہ میں لیکی کارکن چوہدری نوازکی والدہ کے انتقال پران کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔ رکن قومی اسمبلی راناتنویر حسین نے کہا حکومت نے اپنے دس ماہ میں اپنی کارکردگی سے ثابت کردیاہے کہ وہ نالائق اورنااہل ہے ان کی پالیسیوں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا بلکہ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے جینے کاحق بھی چھیناجارہاہے۔

پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مفاد پرستوں کاٹولہ ہے جو جلدبکھرجائیگا۔حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑدئیے غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ،دھاندلی اورچوردروازئے سے آنیوالوں کااپنا کوئی وژن نہیں ہوتا۔جعلی مینڈیٹ والی سیلکٹڈ حکومت کے پاس اپوزیشن کودیوارسے لگانے کے سواکچھ نظرنہیں آتا۔ رکن قومی اسمبلی راناتنویر حسین نے کہاعمران خان جس ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کرتے رہے آج وہی ایمنسٹی سکیم لے کر آئے ہیںعمران خان مسلم لیگ( ن) کے منصوبوں پرعمل کرکے ثابت کر رہے ہیں کہ مسلم لیگ( ن) کے دورکے منصوبے عوام کے مفاد کے تحت تھے ۔ مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ عوام کے مفادات کاتحفظ کیا اورعوام کے مفادات کیلئے اقدامات کئے۔جعلی مینڈیٹ کے ذریعے آنے والے حکمران ملک چلانے میں مکمل ناکام ہوگئے۔ عالمی مارکیٹ میں اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کارجحان ہے لیکن پاکستان اضافہ کررہاہے۔جب مسلم لیگ(ن) کی حکومت تھی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کرپشن کہاجاتاہے ۔ہمارے دورمیں ایک یادوروپے لٹراضافہ ہوتاتھا لیکن اب قیمتوں میں ریکارڈ اضافے ہورہے ہیں ۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے عوام مایوس اورپریشان ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...