پاکستان بہت جلد ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا،مسرت جمشید

  پاکستان بہت جلد ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت جلد ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا،موجودہ حکومت پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے ، آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کےلئے 35فیصد فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملن پارٹی کے موقع پر خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت انتہائی مشکل حالات میں بجٹ پیش کرنے جارہی ہے لیکن اس کے باوجود یہ بجٹ ترقی کا ٹول ثابت ہوگا ۔

بجٹ میں غریبوں پر کسی طرح کا کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔حکومت کا واضح موقف ہے کہ جو طبقات ٹیکس دینے کی استطاعت رکھتے ہیں انہیں ہر صورت ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گااور اس سے حاصل ہونے والی آمدن ملک اور عوام پر خرچ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میںمختلف محکموں کے 177ریسٹ ہاﺅسز جو پہلے صرف سرکاری عہدیدار وں کے ذاتی استعمال میں ہوتے تھے اب انہیں کمرشل بنیادوں پر استعمال کے لئے کھول دیا گیا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن ملحقہ علاقوں کی عوام کی ترقی پر خرچ کی جائے گی ۔
مسرت جمشید