ڈی جی ایل ڈی اے کی کامران لاشاری کے ساتھ ملاقات،شہر کو خوبصورت بنانے پر اتفاق

  ڈی جی ایل ڈی اے کی کامران لاشاری کے ساتھ ملاقات،شہر کو خوبصورت بنانے پر ...

لاہور(پ ر)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمد عثمان معظم نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری سے ملاقات کی ۔اس موقع پر لاہور کے تاریخی وثقافتی ورثے کے تحفظ اور شہر کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ تاریخی عمارتوں اور اپنی تہذیب و ثقافت کے باعث لاہور دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے بھی خصوصی کشش کا باعث ہے ۔اس موقع پر لاہور شہرکو خوبصورت بنانے کے لئے مختلف امور پربھی بات چیت کی گئی۔

ڈی جی ایل ڈی اے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...