کینٹ کی درجنوںآبادیوں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، سراپا احتجاج

کینٹ کی درجنوںآبادیوں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، سراپا احتجاج

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور کینٹ کی درجنوں بستیوں کے لاکھوں مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، اکثر علاقوں میں عید کے روز بھی پانی کی بندش نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے بتایا گیا ہے کہ لاہور کینٹ کی حدود میں واقع بستیوں خان کالونی ، حسنین آباد، فرخ آباد سے سیون اپ سٹاپ تک درجنوں علاقوں میں کئی روز سے پانی بند ہے اور بزرگ خواتین و حضرات ، نوجوان اور بچے بالٹیاں ، بوتلیں اٹھائے پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر تو عید کے دونوں ایام سے پانی نہیں آ رہا ، نماز عید کی ادائیگی میں بھی خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس امر کی تحقیقات کرائی جائیں کہ شہریوں کو پانی سے محروم کرنے کے ذمہ دار کون ہیں ، ان کے خلاف فوری کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...