حکومت ٹیکسٹال کے شعبہ کی بہتری کے لئے اقدامات کرے،قاضی ندیم کھوکھر

  حکومت ٹیکسٹال کے شعبہ کی بہتری کے لئے اقدامات کرے،قاضی ندیم کھوکھر

لاہور(سٹی رپورٹر )ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے نائب صدر قاضی ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی 10 ارب ڈالر کی لوکل سیلز کو ٹیکس کے دائرے میں لانیکا فیصلہ کیا ہے۔ٹیکسٹائل ملز نے زیرو ریٹنگ سہولت کی آڑ میں کھربوں روپے کا مال اندرون ملک بیچنا شروع کردیا ہے،گیس،بجلی پر ایکسپورٹس بڑھانے کی سبسڈی بھی اندرون ملک مال کی پیداوار میں استعمال کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے جو بھی اقدامات کرے یہ بات ذہن میں رکھ کر کرے کہ اس وقت ٹیکسٹائل سیکٹر کے جو حالات ہیں ان کو بہتر کرنے کے لئے آئندہ بجٹ کے ساتھ مستقل اقدامات کی بھی ضرورت ہے ،اس وقت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...