شہباز کی واپسی کے اعلان سے مخالفین کی زبانوں پر تالے لگ گئے،عدنان ہنجرا
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنماچوہدری عدنان اصغرہنجرا نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی وطن واپسی پر تمام حکومتی وزیروں اور مشیروں کے منہ پر چپ کے تالے لگ گئے ہیں جو وزیر بڑے بڑے دعوے کررہے تھے کہ میاں شہباز شریف ملک سے فرار ہوگئے ہیں اور اب کبھی واپس نہیں آئینگے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ کیونکہ شہبا ز شریف خادم اعلی پنجاب ہیں جس طرح انہوں نے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔
لو گ آج بھی غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت کو دیکھتے ہوئے میاں شہباز شریف کو یاد کررہے ہیں۔ میاں شہباز شریف کی وطن واپسی کی اطلا ع پر حکومتی دعوے غلط ثابت ہوئے کیونکہ میاں شہباز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کے بعد وطن واپس آرہے ہیں ان کو سیاسی منظر نامے سے آﺅٹ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اور پاکستانی عوام کا دکھ درد محسو س کرسکتے ہیں۔
عدنان