8ماہ کے دوران عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا،عابد حسین صدیقی

8ماہ کے دوران عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا،عابد حسین صدیقی

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آٹھ ماہ میں عوام کے مسائل میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی اور اب پھر ےہ جماعت عوام کو مسائل کے بھنور سے باہر نکالے گی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں سے علاج کی سہولیات تک چھین لی گئی ہیں ، عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے ، غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ،مہنگائی تشویش ناک حدتک بڑھ گئی ہے حکومت عوام کو نان ایشوز میں الجھا کر قوم کا وقت ضائع کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

، قوم کو قربانیوں کا صلہ مہنگائی کی شکل میں دیا گیا ، اب وقت آگیا ہے کہ پنجاب میں عوام سے رابط کرکے ان کی رائے معلو م کی جائے اور انہیں حقائق سے آگاہ کیا جائے ، پےپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام اس جماعت کی طرف دےکھ رہے ہیں۔

عابد صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...