پی ٹی آئی سابق حکمرانو ں کے قرض کا سود ادا کر رہی ہے،سرفرازنیازی

  پی ٹی آئی سابق حکمرانو ں کے قرض کا سود ادا کر رہی ہے،سرفرازنیازی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممتاز رہنماﺅںسرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر عوام کااظہاراعتماد ہماراسرمایہ افتخارہے ،چوروں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔قرض کابوجھ اتارنے والے عمران خان کاملک کومقروض اورقومی معیشت کومفلوج کرنیوالے شریف برادران اورآصف زرداری کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں بنتا۔پچھلے حکمرانوں نے جوقرض لیا عمران خان اس کاسوداداکررہے ہیں ، پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچانے کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے ۔حکومت کیخلاف چوروں کی تحریک کامقصد احتساب کے نظام کوناکام بنانا ہے۔

شریف شہری چوروں اورلٹیروں کی کسی تحریک میں شریک نہیںہوںگے ۔وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ووٹ کے زورپرتبدیلی آنے سے شریف خاندان کی بادشاہت کاسورج غروب ہوگیا،شریف برادران عوامی عدالت کاسامناکرنے کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس اپوزیشن لیڈر کامنصب ضرور ہے مگر قوم کے نزدیک ان کی کوئی اخلاقی پوزیشن نہیں۔نوازشریف ،شہبازشریف اور آصف زرداری نے جمہوریت نہیں بلکہ چمڑی اوردمڑی بچانے کیلئے احتجاجی تحریک کاشوشہ چھوڑا ۔

سرفراز نیازی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...