دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر بہادر قوم کو للکار ا ہے،شاہد صدیق

دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر بہادر قوم کو للکار ا ہے،شاہد صدیق

لاہور (سٹی رپورٹر) تحرےک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملک کی ساری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر دکھ ہوادہشت گر دو ں نے پھر بہادر قوم کو للکارا ہے دہشت گردو ں کو ہر قیمت پر شکست ہو گی ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ںسے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عید کے دنو ں میں سر حدو ں پر محافظ پاک فوج کے جوانو ں کو نشا نہ بنا کر دشمن نے بزد لی کا مظاہرہ کیا ہے دہشتگر د اور ان کے سہو لت کا کسی صور ت انسان کہلانے کے حق دار نہیں۔

پاک فو ج کے جوانو ں کی قر بانیاں تار یخ میں سنہر ی حرف میں لکھی جا ئیں گی۔انہو ں نے مزید کہاکہ شر پسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے۔#/s#

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...