نئے پاکستان کے عوام وزیروں،مشیروں کے رحم و کرم پر ہیں،عظمیٰ زاہد

  نئے پاکستان کے عوام وزیروں،مشیروں کے رحم و کرم پر ہیں،عظمیٰ زاہد

لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب نہلے دہلے اور اللے تللے وزیر وں اور مشیروں کے رحم و کرم پر ہیں۔شہباز گل اور فردوس باجی کو شہباز شریف فوبیا ہو چکا ہے۔شہباز شریف پاکستان میں ہوں حکومت کےلئے تب مسئلہ ملک سے باہر ہوں تب مسئلہ۔شہباز شریف نے صحت کے شعبے میں جو انقلابی کام کیے بزدار سرکار نے ان کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہاہر روز ملکی قرضوں میں اضافہ اور زرمبادلہ میں کمی ہو رہی ہے۔مانگے تانگے اور ریت کی دیواروں پر کھڑی حکومت ہچکولے کھارہی ہے۔

عظمیٰ زاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...