مسلم لیگ(ن) کا اجلاس لاہور کی تنظیم سازی پر غور
لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں اجلاس ہوا جس میں لاہور کی سطح پر نئی تنظیم سازی ،شہباز شریف کی وطن واپسی پر استقبال ، حکومت کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف ریفرنسز ،حکومت کیخلاف متوقع احتجاجی تحریک سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک ریاض، وحید گل، سہیل شوکت بٹ، توصیف شاہ، سمیع اللہ خان، سیف الملوک کھوکھر، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، غزالی سلیم بٹ، مرزاجاوید، رمضان صدیق بھٹی اور میاں نصیر احمد سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔