پاک فوج کے شہداءہمارا سرمایہ افتخار ہیں،اشرفآصف جلالی

پاک فوج کے شہداءہمارا سرمایہ افتخار ہیں،اشرفآصف جلالی

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ وتحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پاک فوج کے 3افسران اور ایک جوان کی شہادت پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا مقدس خون سے پاک سرزمین پر پہراہ دینے والے شہداءسرمایہ افتخار ہیں۔دھرتی پر جانیں نچھاور کرنے والے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔رمضان گزرتے ہی وزیر ستان میں شیطان نے اپنی شیطانی کارروائیاں تیز کر دی ہےں ۔مادر وطن کے محافظوں پر حملہ کرنے والے کبھی بھی مادر وطن کے وفادار نہیں ہو سکتے۔افوج پاکستان پر ظلم و زیادتی کا الزام لگانے والے دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔بیرونی قوتوں کے آلٰہ کار کسی نرمی کے حق دار نہیں ہیں۔دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والی نام نہادسیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے۔پی ٹی ایم مظلومیت کی مصنوعی آڑ میں ملکی سالمیت پر حملہ آور ہے یہ طلبا نائزیشن کا دوسراجنم ہے۔

پشتون عوام عالم کفر کی سازشوں کو سمجھےں۔اور پی ٹی ایم کے جھانسے میں نہ آئےں۔دشمن ممالک کی فوجیں خود تو افواج پاکستان کا سامنا نہیں کر سکتی مگر ان آستین کے سانپوں کے ذریعے افوج پاکستان کا نقصان کروانا چاہتی ہےں۔

جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...