پاکستان میں فوج کوئی پیشہ نہیں بلکہ مقدس مشن ہے، ہیومن رائٹس
لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی ،شیخ طلال امجد ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج کوئی پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس مشن ہے۔ہمارے جانباز اپنے مقدس خون سے پاک سرزمین کوسیراب کررہے ہیں۔
،ان شاءاللہ قیامت تک ہماری دھرتی بانجھ یابنجر نہیں ہوسکتی۔ہم پاک فوج کے شہداءکے مداح ،مقروض اورممنون ہیں ۔بیرونی قوتوں کے وظیفہ خوروں اورضمیرفروشوں کا پاک فوج کے سرفروشوں سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا۔پاک فوج ہمارے نزدیک انتہائی مقدس ہے ہم کسی بیرونی ایجنٹ کو اپنے فرض شناس دفاعی اداروں اورآئی ایس آئی کیخلاف منفی دشنام طرازی کی ہرگز اجازت نہیں ۔