نئے پاکستان میں مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے،شہباز علی

نئے پاکستان میں مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے،شہباز علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے مہنگائی کے آسیب نے غریب عوام کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے ان حالات میں آئی ایم ایف کے غلام حکمران عوام دُشمن بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں،وفاقی اور صوبائی بجٹ میں ٹیکسوں کا زیادہ بوجھ غریب عوام پر ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر مبنی بجٹ سے عوام اور تاجر برادری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا،آئی ایم ایف شرائط عوام کیلئے کڑوی گولی نہیں بلکہ زہریلا انجکشن ہے جس سے ملکی معیشت مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی،گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
شہباز علی