سپیشل اکنامک زونر میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں گے،ہارون عمران

  سپیشل اکنامک زونر میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں گے،ہارون عمران

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نئے سپیشل اکنامک زونز قائم کر رہی ہے،سپیشل اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولتیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔

، معاشی ترقی سے ہی ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین معاشی تعلقات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے عروج ملے گا،پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کاقیام عمل میں لارہی ہے،سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے اور سماجی شعبوں میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت،سیاحت،ٹیکنیکل،ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں چین کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ایگروبیسڈ انڈسٹریز کے فروغ کیلئے علیحدہ پارک بنایا جارہاہے۔

ہارون عمران

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...