حکومت مخالف تحریک ،پی پی رہنماﺅں کی کل اسلام آباد میں اہم بیٹھک ،بڑے فیصلوں کا امکان

حکومت مخالف تحریک ،پی پی رہنماﺅں کی کل اسلام آباد میں اہم بیٹھک ،بڑے فیصلوں ...

ملتان ( سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اتنے منی بجٹ 

(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

پیش کر چکی ہے کہ آنے والے بجٹ میں خیر کی توقع نہیں ہے پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے حتمی فیصلے کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدر عابدہ بخاری کی قیادت میں ایک وفد سے کی بات چیت کرتے ہو ئے کیا جس میں ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں مطلوب بخاری، کشور لودھی ،شمیم اختربھی ان کے ہمراہ تھیں جس میں عابد ہ بخاری نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان سٹی کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی اور سید علی حیدر گیلانی کو عید کی مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ جب بھی چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز ہو گا ملتان شہر کی کارکن خواتین مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گی سید یوسف رضا گیلانی نے شعبہ خواتین کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مجھے توقع ہے کہ جیسے ہی پارٹی کی قیادت کی جانب سے تحریک کا آغاز ہواتو ملتان کی کارکن ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس ملک کے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں اور سابقہ پیپلز پارٹی کے دور ھکومت کو یاد کرتے ہیں عوام ان حالات میں از خود تحریک چلانے کے موڈ میں ہیں لیکن اگر قیادت کے بغیر تحریک چلی تو وہ خطرناک ہو سکتی ہے اسی لئے قیادت کی موجودگی میں تحریک تبدیلی کا پیش خیمہ ہو گی سید یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ کل پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا جس میں حکومت مخالف تحریک پر غور کے بعد حتمی فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے ہم انشاءاللہ عوا مکے حقوق کی بحالی کے لئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے ۔

تحریک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...