قوم پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ‘ دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے ‘ اعجاز الحق

قوم پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ‘ دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے ‘ اعجاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار) سربراہ مسلم لیگ ضیاءمحمد اعجازالحق نے شمالی وزیر ستان میں حالیہ دہشتگردوں کے بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور فوج کے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )


اعلیٰ افسران سمیت جوانوں کی شہادت پران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، شہدا ءہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئے گی ،ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ اقدام سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ، ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا دہشت گردی سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ا س حوالہ سے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور پاکستانی عوام پاک فوج سے پیار کرتی ہے اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
اعجاز الحق