سید احمد محمود کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں  سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت

سید احمد محمود کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں  سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت

 بہاولپور،سمہ سٹہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

 کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے بہاول پور کا دورہ کیا اور مختلف شخصیات کی وفات انکی رہائشگاہوں پر جاکر سوگوارخاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ان میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر مرحوم،سابق صوبائی وزیر مسلم لیگی رہنما ملک محمد اقبال چنڑ کی بھابھی،پیپلزلائرفورم جنوبی پنجاب کے جنرل سییکرٹری طاہر محمود مفتی ایڈووکیٹ کے والد، پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد علی احسن کی والدہ،ضلعی نائب صدر فاروق مغل کے بہنوئی، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما ملک امتیاز چنڑ کے والد ملک محمد احسن مرحوم کے علاوہ مزدور رہنما صادق نوشاد مرحوم شامل ہیں کی وفات پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کیں اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مصطفیٰ محمود، پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ،ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین،،سابق ایم پی اے سید عرفان احمد گردیزی،پیپلزپارٹی کے عامر نوید جیوا اقلیتی ایم این اے،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر شاہ رخ ملک،جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا،نوابزادی سائرہ عباسی،نوابزادہ عاصم عباسی ہمراہ تھے۔

اظہار تعزیت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...