چھٹیاں ختم ‘ مسافروں کی واپسی شروع ‘ریلوے سٹیشنوں ‘ بس اڈوں پر رش

چھٹیاں ختم ‘ مسافروں کی واپسی شروع ‘ریلوے سٹیشنوں ‘ بس اڈوں پر رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ’وہاڑی ( سٹی رپورٹر‘بیورو رپورٹ ‘نمائندہ خصوصی)عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی مسافروں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ریلوے اسٹیشنوںاور بس اسٹینڈ پر رش بڑھ گیا ہے ٹرینوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے مسافروں کا(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )


 ر ش دیکھ کر کرایوں میں اضافہ کر دیا تفصیل کے مطابق مختلف شہروں میں زیر تعلیم طالب علم اور ملازمت پیشہ افراد جوکہ اپنے آبائی علاقوں میںعید منانے کے لئے آتے ہیں عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہیں ان کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ٹرینوں میںکسی بھی کلاس میں 26جون تک بکنگ ہونے کے باعث مسافرو ںکو سفر کرنے میں شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ دوسری طرف مسافروں کا رش دیکھ کر پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے بھی بس کرایوں میںاضافہ کر دیا ہے ملتان ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ روز مسافروں کا شدید رش دیکھنے میں آیاہے جبکہ دوسری طرف ٹرین میںبغیر ریزرویشن کے اوپن ٹکٹ خرید کر سفر کرنے والوں کارش بھی دیکھنے میںآیا ہے ایمرجنسی میں جانے والے مسافر وں نے ٹرین کے گیٹ ، واش روم ،اور ٹرین کی راہ داری میں کھڑے ہو کرسفر کرنے پر مجبور ہیں ۔وہاڑی میں عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسی مسافروں نے کاروبار اور روزگار کے سلسلہ میں مختلف شہروں کو جانے کے لیے لاری اڈوں کا رخ کر لیا واقعات کے مطابق عید الفطر کی تین چھٹیاں ختم ہوتے ہی تمام لاری اڈوں پر پردیسی مسافر اپنے اپنے گھروں سے روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں اپنی فیملیوں کے ساتھ مختلف شہروں کی طرف جانے کے لیے شہر کے لاری اڈوں پر پہنچ گئے۔۔ لاری اڈوں پہ مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں بچے بوڑھے جوان اپنے سامان کے ساتھ گاڑیوں کا انتظار کررہے ہیں۔ عید سے قبل مسافروں کے چہروں پر خوشی اور رونق تھی وہ اپنوں سے بچھڑتے ہوئے ماند دیکھائی دینے لگی خصوصاً بچے اپنے بزرگوں سے دور جاتے ہوئے کافی مایوس اور پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔ لاری اڈوں پہ رش ہونے کی وجہ سے بکنگ فل اور سیٹیں مکمل ہونے اور گاڑیوں کی کمی اور مالکان کی جانب سے کرایہ جات کی زائد وصولی پر مسافر کافی پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔
رش