گرمی کی شدت میں اضافہ ‘ سڑکیں‘ بازار ویران

گرمی کی شدت میں اضافہ ‘ سڑکیں‘ بازار ویران

چوک سرورشہید(نمائندہ پاکستان)سور ج آگ برسانے لگا، چوک سرورشہید اور گردونواح کا درجہ حرار ت47سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

 تفصیل کےمطابق گرمی میں شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ۔ اور درجہ حرارت 46 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جس کیو جہ سے لوگوں کی بازاروں میں آمد تقریباً بند ہوگئی۔ اور سڑکیں بازار ویران ہوگئے۔ دوکانداران ہاتھ پر ہاتھ رکھے سارا دن گاہکوں کا انتظار کرتے رہے۔ کاروبار شدید مندے کا شکار ہوگیا ۔جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک موسم مذید گرم اور خشک رہے گا۔ ڈاکٹر ضیاءانجم ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نے کہا کہ عوام دھوپ میںمت نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ۔تاکہ گیسٹرو اور ہیٹ سڑوک سے محفوظ رہ سکیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...