ملکی سیاست آج بھی نواز شریف کے گرد گھومتی ہے‘ طلال چوہدری

ملکی سیاست آج بھی نواز شریف کے گرد گھومتی ہے‘ طلال چوہدری

 بورے والا(تحصیل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مملکت مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف لا ئحہ عمل طے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ماہ رواں کی 15سے 20تاریخ کے دوران مولانہ فضل الرحمان کی طرف سے طلب کی جارہی ہے جس کی وجہ سے حکمرانوں کے ایوان میں بھونچال آجائے گا ،دفاعی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

 بجٹ میں کمی آئی ایم ایف کی شرائط پر کی گئی ہے دفاعی بجٹ میں کمی کا کریڈٹ حکومت کو نہیں جاتا یہ حکومت کی نالائقی ہے،دفاعی بجٹ کو کم کروانے کا کریڈٹ آئی ایم ایف کو جاتا ہے ہمیں19 سو ارب پہ ملک ملا تھا ہم 4 سو ارب پر لے کر گئے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدے کرنے والوں نے ملی مفاد کو نشانہ بنایا ہے آئی ایم ایف کی شرائط پر پرائمری بجٹ ڈیفسٹ 2 فیصد سے کم کر کے پوائنٹ6پرسنٹ کیا جا رہا ہے معاہدے کے مطابق ترقیاتی بجٹ کو حکومت کم نہیں کر سکتی حکومت پر کوئی پہاڑ گرتا ہے گرے ملکی سا لمیت پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے معروف بزنس مین چوہدری محمد ارشد آرائیں کی رہائش گاہ ارشد پیلس چک نمبر505ای بی روڈ پر دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اکرم،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چیئرمین سی پی ایل سی سہیل صابر چوہدری،حاجی محمد وارث، کرنل اعجاز احمد چشتی ،چوہدری عبدالجبار شاکر،چوہدری محمد اختر، چوہدری فرخ اسلام اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے تبدیلی کے دعوے کھوکھلے نکلے نو ماہ میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا اے پی سی کی تحریک مہنگائی کے خلاف ہو گی ہم مقدمات سے خوفزدہ ہرگز نہیں ملکی سیاست آج بھی نواز شریف کے گرد گھومتی ہے چاہے وہ کوٹ لکھپت میں ہوں،اڈیالہ میں یا وزیر اعظم ہاو¿س میں ہوں۔

طلال چوہدری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...