بے لوث خدمت میرا مشن ‘ اسے ہر صورت پورا کرونگا ‘ جہانگیرترین

بے لوث خدمت میرا مشن ‘ اسے ہر صورت پورا کرونگا ‘ جہانگیرترین

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے علی ترین فارم پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پارٹی رہنماﺅں ،کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کو عید کی مبارک باد پیش کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ لودھراں کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہوں۔لودھراں سے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

جلالپور روڈ میگا پراجیکٹ کی منظوری ہوگئی ہے ۔لودھراں میں فیملی ہسپتال کا قیام، سوئی گیس کی فراہمی اور متعدد سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں جبکہ امید ہے کہ ایک اور میگا پراجیکٹ لودھراں سے کہروڑپکا اور میلسی تک دورویہ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ اگلے بجٹ میں منظور ہوجائے گا۔انشاءاللہ لودھراں کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ بے لوث خدمت میرا مشن ہے ،اسے ہر صورت پورا کرونگا۔نئے پاکستان میں لودھراں سمیت ہر ضلع کو یکساں ترقی دیںگے ماضی کی طرح مخصوص شہروں کے لئے فنڈز مختص نہیں کیے جائیںگے۔خدمت کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیاجائے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ عوامی مفادت کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی ہے آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا۔ چند ماہ میں اقتصادی اور معاشی چیلنجز پر قابوپالیں گے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا مقصد اختیارات اور نچلی سطح پر پہنچانا اور عوام کو طاقت ور بناناہے تاکہ انہیں ترقی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ کسانوں کو پہلی بار گندم کا پورا معاوضہ ملا،ہم نے کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں،آئندہ بھی کاشتکاروں کی فلاح اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیںگے۔جہانگیر ترین نے اپنے فارم منیجر ظفر خان مگسی کی وفات اور یونین کونسل روانی میں ملک عبدالرحمان ارائیں کی والدہ ، فراز ارائیں کی دادی کی وفات پر لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔

جہانگیر ترین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...