حکومت کیخلاف تحریک ‘ اپوزیشن جماعتیں اپنا شوق پورا کر لیں ‘ سمیع اﷲ گیلانی

حکومت کیخلاف تحریک ‘ اپوزیشن جماعتیں اپنا شوق پورا کر لیں ‘ سمیع اﷲ گیلانی

اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان)مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے کہا کہ ہمارا اگلا صوبائی بجٹ غریب عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہوگا جس کا فوکس غریب کی معاشی خود کفالت ہوگی انہوں نے مزید واضح کیا کہ حکمران جماعت کے علاوہ مرکز اور صوبے میں کسی بھی سطح پر کوئی اختلاف نہیں ۔اسی طرح اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے بھی ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اپوزیشن بے شک اپنا شوق پورا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کر لے یہ تحریک صرف پانی کا بلبلہ ثابت ہوگی ہم اپوزیشن کی تحریک کو ویلکم کہتے ہیں مگر عوام ان سیاسی مداریوں کے کہنے پر حکومت کے خلاف نہیں نکلیں گے کیونکہ وہ اس کرپٹ ٹولے کے داغدار ماضی و حال سے بخوبی واقف ہیں جنہوں نے پوری قومی معیشت کا ستیا ناس کیا اور اپنی کرپشن کا بازار گرم رکھنے کی خاطر قومی ادارے حتیٰ کہ قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی تک گروی رکھ لئے تھے انہوں کہا کہ اپوزیشن پچھلے الیکشن میں بری طرح شکست کھانے کی وجہ سے ابھی تک صدمے میں ہے مگر جلد ہی حقائق کو مان لےنا ان کےلئے نوشہ دیوار بن چکا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...