جلالپور واقعہ ‘پولیس ‘ حساس اداروں کا آپریشن ‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد

جلالپور واقعہ ‘پولیس ‘ حساس اداروں کا آپریشن ‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد

ملتان( وقا ئع نگار )جلالپور پیروالا میں دس افراد کی لرزہ خیز واقعہ کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔جلال پور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

 پرسرچ آپریشن کیا۔ اس دوران تھانہ صدر جلالپور کے علاقے بستی زیدں، بستی شفیع، بستی درگ، بستی ڈاہر اور بستی ساون کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے 7 افراد کو گرفتارکرلیا۔سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے لوگوں کو آپریشن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔اور بتایا کہ اگلے کئی روز غیر معینہ مدت تک یہ سرچ آپریشن جاری رہے گا۔سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ کو ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...