میرٹ کے نام پر نوجوانوں کا استحصال ہو رہا ہے‘ میاں شعیب اویسی

میرٹ کے نام پر نوجوانوں کا استحصال ہو رہا ہے‘ میاں شعیب اویسی

سمہ سٹہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی نے کارکنوں کی طرف سے عید ملن پارٹی میں شرکت کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

 نے ہر چیز کی قیمت کو آسمان پر پہنچادیا ہے جبکہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ حکمرانوں کی ناتجربہ کاری اور غلط ترجیحات نے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک صورت حال سے دوچار ہے۔ تبدیلی کے خوشنما دعوے اور وعدے سب ایک ایک کرکے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر قرضے حاصل کرکے ملکی معیشت کو سہار اد ینے کی کوشش حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خود کشی کرلوں، انھوں نے توخود کشی نہیں کی البتہ عوام کو خود کشی پر مجبور کردیا ہے۔ نامساعد حالات اور معاشی مسائل کی وجہ سے خود کشیوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ سول ادارے تباہ حال ہیں۔ اقرباپروری اور موروثیت نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ میرٹ کے نام پر نوجوانوں کااستحصال ہورہا ہے۔ دوستوں، یاروں اور قریبی رشتہ داروں کو اہم اداروں میں تعینات کیا جارہا ہے۔ ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی نے مزید کہا کہ ملک میں ہر سال آٹھ ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ملکی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر بیرون ملک کا رخ کرلیتے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جوکہ تشویش ناک امرہے۔اس موقع پر موجود میاں حسان اویسی میاں غلام غوث اویسی میاں عمر اویسی منصور بلوچ ملک اعجاز آرائیں ملک نذرحسین آرائیں ملک عابد مسن ملک سراج مسن ملک اصغر نواز خلیل احمد عطا الرحمن جلندھر دلشاد چاون ملک اشفاق مسن ملک زاہد آرائیں ودیگر موجود تھے۔ 

میاں شعیب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...