ورلڈ کپ سانگ عیدالفطر پر رہلیز

ورلڈ کپ سانگ عیدالفطر پر رہلیز

ملتان (سپیشل رپورٹر ) طاہرجبار پروڈکشنز کا ورلڈ کپ سانگ عید الفطر پر ریلیز کردیا گیا۔ جس کا ٹائیٹل ورلڈ کپ 2019ءہیز کم (World Cup 2019 Has Come) دیا گیا ہے۔(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ورلڈ کپ سانگ کو عید ملن پارٹی کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔تقریب کا انعقاد طاہر جبار پروڈکشنز آفس میں کیا گیا۔ جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کے علاوہ ماڈلز سدرا علی، صبانور، آئینہ چوہدری، زرین، صائمہ، اور سنگرز نے شرکت کی۔سانگ کو طاہر جبار نے لکھا اور گایا ہے جبکہ اس کا میوزک سکندر علی نے دیا ہے۔ سانگ کی خاص بات یہ کی اس کو انگلش، اردو، سرائیکی اور پنجابی زبان میں بنایا گیا ہے تاکہ اسے دنیا بھر میں سنا جا سکے، گانے کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں سپورٹ کرنا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...