فارن گریجوایٹس کیلئے خوشخبری ،نشتر ہسپتال میں ہاﺅس جاب کا معاملہ حل

فارن گریجوایٹس کیلئے خوشخبری ،نشتر ہسپتال میں ہاﺅس جاب کا معاملہ حل

ملتان( وقا ئع نگار )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے فارن گریجویٹس کی نشتر ہسپتال میں ہاوس جاب کا معاملہ بھی حل کروا دیا،14 جون تک تمام امیدواروں کو نیا ایفیڈیویٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ دے دی گئی،دیگر سرکاری اور نجی کالجز کے رہ جانے والے امیدوار بھی اب 11 جون تک دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں،تفصیل کے مطابق پی ایم اے ملتان کی کاوشوں کے باعث پہلے دیگر سرکاری کالجز اور نجی کالجز اور دیگر صوبہ جات کے گریجویٹ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

 ڈاکٹرز کا نشتر میں ہاوس جاب کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کروایا گیا،اب فارن گریجویٹس کے لئے بھی خوشی کی خبر سامنے آئی ہے،پی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعودالروف ہراج کی قیادت میں ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک سے ملاقات کی،اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ فارن گریجویٹس 14 جون تک ایفیڈیویٹ اور دیگر دستاویزات ایم ایس دفتر مین جمع کروائیں گے جبکہ دیگر سرکاری کالجز،نجی کالجز اور دیگر صوبہ جات کےگریجویٹ ڈاکٹرز کے دستاویزات جمع کروانے کی تاریخ میں بھی 11 جون تک توسیع کر دی گئی ہے،جبکہ پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعودالروف ہراج کا کہنا تھا کہ منگل کے روز تک تمام نجی کالجز کے گریجویٹس کے نشتر ہسپتال میں ہاوس جاب کے آرڈرز کر دئیے جائیں گے۔

نشتر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...