بچوں کے درمیان معمولی لڑائی ‘ بڑوں کی دبنگ انٹری ‘ بھرپور ہنگامہ ‘ 5 زخمی
جلالپور پیروالہ (نامہ نگار) نواحی موضع حافظ والہ میں کھوکھر برادری کے بچوں کے درمیان کرکٹ کھیلتے ہوئے ہونے والی معمولی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔ دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں‘ سوٹوں‘بلے اور وکٹوں کے آزادانہ استعمال کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں 5 افرادلہو لہان ہو گئے‘ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں جبکہ پولیس کو 15 پر علاقہ میں شدید فائرنگ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کی غلط اطلاع دی گئی تھی۔ زخمی ہونے والوں میں ہاشم ولد احمد یار‘ نذر ولد احمد یار‘ احمد ولد ہاشم‘ خضر ولد ہاشم اور ساجد ولد نذر شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلالپور منتقل کر دیا گیا ہے۔
5 زخمی