دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ‘ مخدوم مبین احمد
لیاقت پور(نامہ نگار)شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران وجوان ملک و قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
میں پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور مسلح افواج کی کوششوں سے ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے تاہم ابھی بھی ملک دشمن عناصر گھات لگا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کررہے ہیں۔ موجود حکومت سکیورٹی اداروں اور عوام کی معاونت سے دہشت گردی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوںنے دھماکے میں شہید ہونے والے افسران و جوانوں کے لواحقین کے لئے صبر جمیل اور ملکی استحکام کی دعا کی۔
مخدوم مبین احمد