حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی کام کرائیگی ‘ میاں شفیع محمد

حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی کام کرائیگی ‘ میاں شفیع محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور ( نمائندہ پاکستان )ممبر پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا حالیہ بجٹ متوازن اور عوام دوست ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی کام کرائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )


 لوٹ کھسوٹ کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے ۔ وہ صوبائی رہنما سیٹھ عبدالماجد ، حافظ ابو بکر اور دیگر رہنماوَں اور کارکنوں سے تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن مایوس نہ ہوں جدوجہد جاری رکھیں ہمیں ایک کھوکھلا پاکستان دیا گیا ہے ۔ جس کی ہم تعمیر نو کر رہے ہیں ۔ لیکن پاکستان کو لوٹنے والے لٹیروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے ملازمتوں اور قرض حسنہ کا حصول آسان بنایا جا رہا ہے ۔
میاں شفیع