جلالپور پیروالا ،الٹی میٹم ختم جگہ جگہ چھاپے مرکزی ملزم علی نواز ڈیہڑ 2ساتھیوں سمیت گرفتار
ملتان ‘جلالپور پیروالہ (وقائع نگار ‘نامہ نگار) عید کے پہلے روز نواحی بستی جعفریں میں نماز عید کے بعد فائرنگ کے المناک واقعہ میں قتل ہونے والے ملک ممتاز عرف کالا جعفر سمیت دیگر 8 افراد کی رسم قل کل بروز ہفتہ ادا کر دی گئی جس میں اہلیان بستی جعفریں سمیت جلالپور شہر اور قرب و جوار کے نواحی علاقہ جات سے کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
نفری بھی موجود رہی جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرگرمِ عمل پولیس کی ٹیموں نے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جس سے کل گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس تاحال چھاپہ مار کاروائیوں میں مصروف ہے۔ ملزمان کی سرکوبی کیلئے 7 سپیشل ٹیمیں ڈی ایس پی رینک کے آفیسرز کی قیادت میں کام کر رہی ہیں جس میں سے ہر ٹیم میں انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے رینک کے 8 اہلکار شامل ہیں۔ 7 ٹیموں میں پہلی ٹیم کی کمانڈ ڈی ایس پی جلالپور ناصر علی ثاقب کے سپرد ہے‘ دوسری ٹیم ڈی ایس پی شجاعباد خالد جاوید جوئیہ‘ تیسری ٹیم ڈی ایس پی مخدوم رشید نصر اللہ وڑائچ‘ چوتھی ٹیم ڈی ایس پی مظفر آباد حیدر حسین‘ پانچویںٹیم ڈی ایس پی حرم گیٹ محمد یوسف ہارون‘ چھٹی ٹیم ڈی ایس پی گلگشت طاہر مجید جبکہ ساتویں جوائنٹ ٹاسک ٹیم (جے ٹی ٹی) ڈی ایس پی کینٹ طارق محمود اعوان کی زیر قیادت کام کر رہی ہیں۔ ان آفیسران میں سے نصر اللہ وڑائچ‘ یوسف ہارون اور خالد جاوید جوئیہ سابق ایس ایچ اوز جلالپور پیروالہ رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب عارف نواز کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے دیا گیا 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ختم ہو چکا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے جلال پور پیر والا صدر کے ایس ایچ او و دیگر پولیس اہلکاروں نے مخبر کی اطلاع پر موضع دراب پور بیٹ کے علاقے ٹوکہ ڈیہڑ ضلع بہاولپور سے جلال پور پیر والا میں دس افراد کو قتل کرنے اور سولا افراد کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم علی نواز ڈیہڑ۔خرم۔اور نعیم کو گزشتہ رات گرفتار کرلیا ہے۔اور ان ملزمان کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جلال پور پیر والا میں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے عید الفطر کے پہلے روز نماز عید کے دو گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مجموعی طور دس افراد فتل اور سولا افراد زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بھر پور طبی امداد دی جارہی ہے۔