پاکستان کی نظریاتی ‘ جغرافیائی اساس کے مخالفین کو شکست دینگے ‘ مظہر سعید کاظمی

پاکستان کی نظریاتی ‘ جغرافیائی اساس کے مخالفین کو شکست دینگے ‘ مظہر سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ مملکت خداداد حاصل کی ہے انہی اسلاف کی روایات کے امین بن کر ہم پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی اساس کے مخالفین کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دیں گے‘حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی کے 34ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں شاہی عید گاہ میں منعقدہ بہت(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )


 بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اجتماع سے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،مفتی عبدالستار سعیدی،مولانا محمد قاسم فیضی،قاری خادم حسین سعیدی،مولانا محمد احمد سعیدی،مولانا محمد شاہد سعیدی،صاحبزادہ احمد رضا اعظمی اور قاری محمد عمر سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ علم وعمل کے آفتاب وماہتاب نابغہ روزگار اور عہد ساز شخصیت تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی تبلیغ دین ،اشاعت اسلام اور اصلاح عقائد میں گزاردی اسوئہ حسنہ کی روشنی میں اصلاح معاشرہ آپ کا مقصد حیات تھا مقررین نے کہا کہ علامہ کاظمی ؒ نے تحریک پاکستان کی حمایت میں بنارس میں منعقدہ آل انڈیا سنی کانفرنس میں بھی شرکت کی اور اس تحریک کے دوران برصغیر کے طول وعرض کے دورے کرکے رائے عامہ کو نظریہ پاکستان کے حق میں ہموار کیا مولانا محمد اسلام قمری اور شوکت حسین سعیدی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا اجتماع میں صاحبزادہ جاوید سعید کاظمی ،صاحبزادہ اطہر سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،مولانا عبدالرزاق نقشبندی،مولانا محمد اکرم سعیدی،ملک شفاءمحمد سمیت ملک بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی نشست 9جون بروز اتوارکو 10بجے دن شاہی عید گاہ میں منعقد ہوگی ملک بھر سے نامور مشائخ اور جید علماءخطاب کریں گے سجادہ نشین علامہ سید مظہر سعید کاظمی 2بجے دن دعا کرائیں گے۔