کرم پور ‘ پولیس چھاپہ ‘ زنجیروں میں جکڑانوجوان آزاد ‘ دو ملزم گرفتار

کرم پور ‘ پولیس چھاپہ ‘ زنجیروں میں جکڑانوجوان آزاد ‘ دو ملزم گرفتار

کرم پور(نامہ نگار) پولیس تھانہ کرم پور نے نواحی موضع امین پور میں کئی روزسے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو آزاد کرادیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کرم پورکو مقامی لوگوں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

نے اطلاع دی کہ تین بھائیوں اللہ رکھا، اللہ دتہ، غلام نبی پسران غلام رسول اقوام انصاری نے اپنے بھائی محمد نوید کو کئی روز سے تالوں اور زنجیروں میں جکڑکرکمرے میں بند کررکھا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کرم پور مہر پرویز اختر نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر محمد نوید کو زنجیروں سے آزاد کرایا۔اس کے جسم پر ضربات کے نشانات تھے جسے علاج معالجہ کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر کرم پور میں داخل کرادیا گیا۔ دو زنجیر،تالے اور آہنی راڈ قبضہ میں لے کر دو ملزمان اللہ دتہ اور غلام نبی کوگرفتار کرلیاتیسراملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس تھانہ کرم پور نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...